کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چین نے سندھ میں 100 اسکولوں کی تعمیر تعمیر نو کےلیے 7 ارب 60 کروڑ روپے کی امداد دی ہے، یہ بات وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے اسکول جائزہ اجلاس میں بتائی گئی، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ اسکول کو 2022 کے سیلاب میں تباہ ہونے والے 19،808 اسکولوں میں سے 3328 اسکولوں کی تعمیر نو رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔