کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے انتخابات برائے 2024.25میں توقیر الحق کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ پی پی ایم اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شفیق احمد عباسی سینئر وائس چیئرمین اور امان اللہ شیخ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ پی پی ایم اے کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے جنوبی سے نومنتخب ارکان میں توقیر الحق، صبور احمد، محمد عبداللہ عیسیٰ، شاہد غوری، شمیم احمد، عدنان ہیرانی، ڈاکٹر علی افضل، نجیب الرحمان، مطیع الرحمان، اطہر نذیر شیخ، جاوید غلام محمد، کامران ناصر اور ڈاکٹر لیلیٰ مغل شامل ہیں۔ نارتھ سے نومنتخب سی ای سی ممبران میں شفیق احمد عباسی، امان اللہ شیخ، ڈاکٹر طاہر اعظم، عثمان خالد وحید، احتشام الحق، انصار فاروق چوہدری، ظفر مصطفی ٰ جیجا، حامد محمد ذکاء، ارم نائلہ، طاہر ادریس، چوہدری بلال منور اور افتخار حسین عباسی شامل ہیں۔