• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پر سبزی فروٹ کے ہزاروں کنٹینرز ریلیز کرائے جائیں، تاجر برادری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سبزی منڈی کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ طور خم بارڈر پر رُکے سبزیوں اور فروٹس کےٹرالر ریلیز کرائے جائیں ورنہ وہ منڈیاں بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔ نیشنل پریس کلب میں ویجیٹیبل ہول سیل کے صدر چوہدری عامر رفیق‘ جنرل سیکرٹری رضوان فاروق‘ میاں صغیر احمد‘ حاجی طارق خٹک‘ نظام خان‘ قاری حامدو دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے پارا چنار اور کرم کے دھرنوں کے باعث طور خم بارڈر ٹریفک کیلئے بند ہے جسکی وجہ سے ہزاروں ٹرالرز میں موجود سبزیاں اور فروٹ خراب ہو رہے ہیں‘ تاجروں کا کروڑوں روپے روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ حکومت بھی ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرالرز کی تاخیر سے سبزی فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مظاہرین کے مسائل حل کر کے سڑک فوری کھلوائی جائے تاکہ سبزیوں فروٹ کا بحران پیدا نہ ہو۔