• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر 23تا 27 اکتوبر عوامی ریفرنڈم ہو گا‘ میاں اسلم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی اسلام آباد کی جاری ممبر سازی مہم کے سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، ملک عبدالعزیز سمیت دیگر عہدیدار مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ کر سچن کالونی جی ایٹ میں میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے ممبر سازی کیمپ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر 23تا 27عوامی ریفرنڈم کرایا جائیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصل پیداواری لاگت کے مطابق پورے ملک میں یکساں بجلی ٹیرف نافذ کیا جائے۔