• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ پیدائش تنازع ،کیپٹل ہسپتال کےایگزیکٹو ڈائریکٹرقبل ازوقت ریٹائر

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) کیپٹل ہسپتال اسلام آ باد کےایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مو لا مدت ملازمت مکمل کرکے بدھ دو اکتوبر 2024کو ملازمت سے ریٹائر ہوگئے اور انکی تاریخ پیدائش کے تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا ہے ۔انہوں نے چیئر مین سی ڈی اے کو در خواست دی تھی کہ انکی تاریخ پیدائش کو ریکارڈ میں درست کیا جا ئے ۔سروس ریکارڈ میں انکی تاریخ پیدائش تین اکتوبر 1964ہے جبکہ ڈاکٹر فضل مو لا کا موقف تھا کہ تاریخ پیدائش تین اکتوبر 1967ہ ے۔ڈی جی لا ءنعیم اکبر ڈار کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے رائے دی کہ سروس ریکارڈ میں درج تاریخ پیدائش کو سپر یم کورٹ کے فیصلہ کے تحت تبدیل نہیں کیا جا سکتا لہٰذا ڈاکٹر فضل مولا کی استدعا مسترد کردی گئی،شعبہ ایچ آر نے انکی ریٹائر منٹ کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہےتاہم ڈاکٹر فضل مولا فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔