• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا ۔ اسلام آباد زون کے صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ممبر بنانے کے لئے جدید میڈیا کا بھرپور استعمال کرے گی۔ اس مہم کے دوران شہری آن لائن فارم فل کر کے بھی ممبر بن سکیں گے۔ اس موقع پر پیر عبدالرحمن، خلیق الرحمن اور سردار سلیم الیاس بھی موجود تھے۔