• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نیلامی ، دوسرے روز صرف ایک پلاٹ فروخت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز صرف ایک پلاٹ فروخت ہوا۔ نیلامی کے دوسرے روز گارڈن ایونیو پر ہوٹل کیٹیگری کا پلاٹ نمبر 8 ایک ارب48کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔ اس طرح دو دونوں میں مجموعی طور پر 6 پلاٹ 12 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت کئے جاچکے ہیں۔ پلاٹس کی نیلامی آج 3 اکتوبر کو بھی گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔