• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ سول لائن میں غیر قانونی حراست سے دو افراد بازیاب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرحت جبین راجہ کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تحریک انصاف کے دو مقامی عہدیداروں کو بازیاب کرالیا ۔پولیس نے انصاف یوتھ ونگ کے نائب صدر ملک فیصل اور انفارمیشن سیکرٹری عثمان ٹائیگر کو گزشتہ روز اڈیالہ روڈ سے حراست میں لیا تھا ۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن عامر خان کی سرزنش کرتے ہوئے دونوں کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔