• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کا جھوٹا مقدمہ، ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو شوکاز جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او گلگشت جنید سندھو نے مبینہ طور پر قحبہ خانہ کی عورت سے ڈیل کر کے دس افراد پر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر کےچھ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، ایس پی گلگشت اور ڈی ایس پی گلگشت نے مقدمہ جھوٹا قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کا حکم دیا ہے اور ایس ایچ او کو تحریری شوکاز بھی جاری کیا کہ کس طرح مقدمہ ان کے علم میں لائے بغیر درج کیا،دوسری جانب اس مقدمہ کی آڑ میں ایس ایچ او نے مبینہ ملزمان سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، واضح رہے کہ اقصیٰ بی بی پر تھانہ صدر اور دیگر تھانوں میں قحبہ خانہ چلانے کے مقدمات درج ہیں۔
ملتان سے مزید