• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کے تنازع پر ملزمان کا شہری پر مبینہ تشدد، گرم سریوں سے جسم داغ دیا

ملتان( سٹاف رپورٹر ) لین دین کے تنازع پر ملزمان کا شہری پر مبینہ تشدد،گرم سریوں سے جسم داغ دیا، پولیس نے اطلاع پر کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق سٹی شجاع آباد پولیس کو بستی لنگراں والا کے رہائشی امتیاز نے بتایا کہ لین دین کے تنازع پر ملزم رمضان نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مجھے مبینہ حبس بے جا میں رکھا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرم سریوں سے جسم داغا، پولیس نے اطلاع پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید