اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئر وکیل اورسی ڈی اے کے سابق ملازم ،مصطفین کاظمی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ بدتمیزی اور توہین عدالت کی پاداش میں اس کیخلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے .
دوسری جانب وکلاء کمیونٹی نے دو ڈھائی سال قبل اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کاممبر بننے والے جو نیئر وکیل کی اس حرکت کو سستی شہرت کے حصول کی ایک گھٹیا ترین کوشش قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سے اس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے جبکہ پاکستان بار کونسل سے ساٹھ سا ٹھ سال تک ریاست پاکستان کے عہدوں کے مزے اٹھانے، پنشن ،میڈیکل سہولیات اور کروڑوں روپے کے پلاٹ لینے کے بعد ریٹائرڈ ہوکر وکلاء کمیونٹی کا حصہ بننے والے سابق ملازمین کو وکالت کے لائسنس کے اجراء پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیاہے۔