• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ملائیشیاء دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کا نور خان بیس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی ۔ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو پھول پیش کئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ کامرس جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ استقبال میں شریک تھے۔

اہم خبریں سے مزید