• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی تقرری، وزیراعظم کی انٹرویو دوبارہ شروع کرنیکی اجازت

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کے رکے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے وزیراعظم سے اجازت لے لی ہے،وفاقی وزیر کی مصروفیت کے باعث انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے تھے، 120دن کی مدت بھی ختم ہوگئی تھی ۔ اس سے قبل اس پوسٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ یکم سے 3جولائی 2024ء رکھی گئی تھی اور اس دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی مصروفیت کے باعث یہ انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے تھے اور پھر بھرتی کا پراسس مکمل کرنے کیلئے 120دن کی مدت بھی ختم ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید