• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورزڈ کالج وکلاء زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلی سیمینار

پشاور(نمائندہ خصوصی) ایڈورڈز کالج کے وکلاءکی تنظیم کے زیر اہتمام ’’ گرین بنچ‘و ماحولیاتی اور موسمیاتی مقدمات میں عدالتی نظائر‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا ماہرین نے قانون موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تحفظ کے مابین اہم تعلق پر روشنی ڈالی اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے قانونی چیلنجوں پر گفتگو کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر شجاعت علی خان نے خطاب میں ماحولیاتی تحفظ میں قانونی چارہ جوئی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایڈورڈز کالج جیسے تعلیمی ادارے ایسے بروقت مباحثوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ماحولیاتی شعور پیدا کرنے کی ذمہ داری کو نمایاں کرتے ہیں سیمینارمیں ایڈورڈز کالج کے وکلاء کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری بھی کی گئی ۔
پشاور سے مزید