• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اپنایا کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے ، میرے حلقے جناح ٹائون اور گلشن ٹائون میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ، اسپتالوں میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار نے وفاقی محتسب سے بھی رابطہ کیا، کے الیکٹرک نے تسلیم کیا کہ مذکورہ علاقوں سے 96فیصد ریکوری ہوتی ہے، کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سے متعلق پالیسی یا ریگولیشنز فراہم کرنے میں ناکام رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ایس 102 کے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دیا جائے، درخواست میں وفاق، چیئرمین نیپرا، وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی، سی ای او کے الیکٹرک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،دریں اثنا رکن قومی اسمبلی حسان صابر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک ریاست کے اندر ریاست بنا کر بیٹھی ہے ، کئیر ٹیکر حکومت نے معاہدہ کرکے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی ہے، نیپرا نے کبھی بھی کے الیکٹرک کی کسی بھی درخواست کو رد نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اقلیتی جماعت بنا دیا گیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید