• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت کیلئے ڈی سی اور ایس ایس پی ایسٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو 7 اکتوبر تک پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا مسئلہ ہے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید