• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ متحدہ کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی

بانیٔ ایم کیو ایم کی صاحبزادی افضاء الطاف حسین—فائل فوٹوز
بانیٔ ایم کیو ایم کی صاحبزادی افضاء الطاف حسین—فائل فوٹوز

لاہور (آن لائن) بانیٔ ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ بانیٔ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی بیٹی کو ملکی سیاست میں شامل کرنے کے لیے لندن سے کراچی بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کی صاحبزادی جو لندن میں ہی مقیم ہیں اور وہیں پر انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے، انہوں نے اپنے والد کی جگہ سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی میں اپنے والد کے آبائی حلقے عزیز آباد کے علاقے سے الیکشن لڑیں گی۔

وہ پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گی جن کی پاکستان آمد کا ایم کیو ایم پاکستان باقاعدہ اعلان کرے گی اور ان کا پاکستان پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔

بانیٔ ایم کیو ایم ان کی صاحبزادی کی پاکستان آمد آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید