• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کا اشتراک، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں اٹلی کا کٹھ پتلی تھیٹر پیش

کراچی (ذیشان صدیقی/ اسٹاف رپورٹر) جنگ جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں اٹلی کا کٹھ پتلی تھیٹر پیش کیا ، انوکھے انداز سے پپٹ پرفارمنس سے حاضرین محفوظ ہوئے ۔ اطالوی فنکارہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پرفار م کرکے دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام جنگ جیوگروپ کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024ء کے آٹھویں روز اٹلی کا تھیٹر’’ پٹ یورہارٹ ان ٹو‘‘ اٹلی سے آئے ہوئے نینا تھیٹر پپٹ کمپنی کی جانب سے آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا ۔جس میں نینا نے کٹھ پتلیوں کے ساتھ اسٹیج پر اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھائے تھیٹر کے آغاز میں فرانسیسی آرٹسٹ Alven Voyagersنے انوکھے انداز میں اسٹیج پپٹ پرفارمنس کے ذریعے طلبا سمیت ہال کے باہر کھڑے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ۔تھیٹر پلے میں اسکولو ں کے طلبا سمیت تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو اٹالین فنکارہ نینا نے پپٹس کی مختلف کہانیاں گوش گذار کیں ۔ بچے بھی نینا کی شرارتوں والی پرفارمنس سے بھرپور انداز میں محظوظ ہوئے ۔ آخر میں اٹالین فنکارہ نینا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکرگزار ہیں کہ آپ لوگوں کی آمد سے ہمیں پذیرائی ملی ۔ انہوں نے آرٹس کونسل کراچی اور اٹالین قونصلیٹ سے بھی اظہار تشکرکیا۔ جنہوں نے اتنے بڑے ورلڈ کلچر فیسٹول کا حصہ بننے کے لیے انہیں منتخب کیا ۔
اہم خبریں سے مزید