• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین گاڑیاں، 36 موٹر سائیکل چوری، 8 گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 26موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی 25 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں اور 18 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، 6 موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے۔3گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ راولپنڈی میں بھی دو موٹر سائیکل چھینے گئے ۔ النورکالونی میں نامعلوم نقاب پوش جواد افتخار بھٹی سےموبائل اورپرس،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاور روڈپرفاروق احمدمیر کے شوروم سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار 26 ہزار روپے،تھانہ آراے بازار کے علاقہ بکرامنڈی میں نامعلوم ملزم محمد دانش کو چھری دکھا کر موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک گنگال میں 2موٹرسائیکل سواروں نے عمر خیام کو پسٹل کا بٹ گردن پر مارا اور 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ گلشن آباد میں 2موٹرسائیکل سوارفرحان کی بیو ی سے طلائی انگوٹھی ،3موبائل اورپر س ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سٹیڈیم روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمودقدوس کاپرس چھین کر لے گیا۔ بیشتر وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں ۔ڈھوک کھبہ میں موبائل کمپنی کے ٹاور سے 3بیٹریاں مالیتی9لاکھ روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں حمادخان کے گھر سے2موبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں میراحمد کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 45لاکھ روپے ،کمرشل مارکیٹ میں مطیع اللہ کے رہائشی کمرے سے 6موبائل اور 2لیپ ٹاپ چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید