• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی زیادتی کاملزم حراست سے فرار سب انسپکٹر،کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکے سےاجتماعی زیادتی کاملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ملزم کے فرار پر تھانہ نصیرآباد کے سب انسپکٹر غلام حسنین اورکانسٹیبل یزدان اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں تھانہ نصیرآبادمیں درج ایف آئی آر میں نامزد 3ملزمان زبیر،رومان اور ذاکرکو ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے بعد لاہور سے واپس تھانہ منتقل کیا جارہاتھاکہ اس دوران زیر حراست ایک ملزم ذاکر اللہ رفع حاجت کے بہانے تھانہ سے کچھ فاصلہ پرواقع فلنگ سٹیشن کے بیت الخلاء میں گیا جہاں وہ عقبی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید