• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ کی ڈھوک سیداں گراؤنڈ بحالی کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد ساجد محمد سیٹھی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ڈھوک سیداں گراؤنڈ کے حوالے سے درخواست گزار انوار ڈار ایڈووکیٹ کی کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست منظور کرتے ہوئےقرار دیا ہے کہ سنگل بنچ فیصلے میں صدر مملکت کے حوالے سے آبزرویشن سے متائر ہوئے بغیر ڈھوک سیداں گراؤنڈ کے حوالے سے فیصلے پر تین ماہ میں عملدر آمد کیا جائے۔انوار ڈار ایڈووکیٹ نے16 اپریل2009کوڈھوک سیداں گراؤنڈ کی بحالی اور سرکاری محکموں سے واگزار کراکے عوام کے استعمال کیلئے کھولنے کیلئے رٹ دائر کی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید