• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ نہ کرنیوالے 169نجی کلینک سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ضلع میں ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ نہ کرنے والے نجی کلینکس کے خلاف کارروائی میں اب تک 169نجی کلینک سیل کئے جاچکے ہیں۔ جمعرات کو 40 کلینک سیل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور مری کے پاس ایک ہزار51کلینک،حکیم،ہومیو اور ڈینٹل کلینک کا ڈیٹا جمع ہےجن میں668 کنسلٹنٹ/فزیشن، دیگرکنسلٹنٹ 104، حکیم68، ہومیو110اور ڈینٹل48شامل ہیں۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نےکارروائی کرتے ہوئے67عطائی کلینک بھی سیل کئے ۔
اسلام آباد سے مزید