• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوپ انتخابات ، شفاف احتساب،میرٹ پالیسی سمیت دیگر امور منشور کا حصہ ہیں،جاوید اختر

اسلام آباد (آئی این پی)حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشنʼʼہوپʼʼکے سالانہ انتخابات میں یونائیٹڈ گروپ نے اپنے 12نکاتی منشور کا اعلان کر دیا۔صاف شفاف احتساب، ریفنڈ ،کلسٹر نظام کا خاتمہ،الیکٹرانک ٹرانسفر کا اجراء، سعودی کمپنیوں سے شفاف معاہدے، اضافی کوٹہ کے حصول کی کوششیں اور مکمل میرٹ کی پالیسی منشور کا حصہ ہیں۔ منشور کا اعلان گروپ کے بانی جاوید اختر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم 5 اکتوبر کا الیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں اضافی کوٹہ کے حصول کی صورت میں تمام 50حجاج کی کوٹہ رکھنے والی کمپنیوں کے کوٹہ میں مناسب حد تک اضافہ کرنا بھی شامل ہے۔اس موقع پر بشیر احمد خان، حافظ طارق محمود، رفیق احمد بھٹہ، زاہد احمد، طاہر منظور، نثار خان اور سجاد اللہ خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید