• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ ویسٹریج کو محمد عاصم نے بتایاکہ میرے والدفضل اللہ اپنے موٹر سائیکل پر گھر سے پیرودھائی جا رہے تھے کہ چئیر نگ کراس کے قریب کسی نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔تھانہ واہ کینٹ کو قاری سیف الہادی نے بتایا کہ میرا بھانجا ندیم اللہ حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ مجھے اپنے طور پر پتہ چلا کہ ندیم اللہ کو ٹریکٹر نمبر1237نے ٹکر ماری جس کو علی زمان نامی شخص چلا رہا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید