• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کو ویلفیئر سینٹر بنانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (خبر نگار) ہیومن رائٹس اور ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین ایم کو کب اقبال نے مساجد کو ویلفیئر سینٹر بنانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ۔ رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان اور اسکی متعلقہ وزارتوں کو حکم دیا جائے کہ وہ مساجد میں اسلامی لٹریچر کی تعلیم دینے کیلئے اقدامات کریں ، پڑھے لکھے لوگوں کی مسجد کمیٹیاں بنائی جائیں ، مولانا صاحبان کی تنخواہیں مقرر کی جائیں جو اچھے پڑھے لکھے لوگ ہوں ۔ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے کے مسائل کے بارے میں صلاح مشورہ کیا جائے اور ان کے حل کیلئے تجاویز متعلقہ حکام کو بھیجی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید