• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نیلامی،مزید 7کمرشل پلاٹ چار ارب بیس کروڑ میں فروخت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کی تین روزہ نیلامی کے آخری روز 7 پلاٹ چار ارب بیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے میں نیلام کئے گئے۔سہ روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے 13پلاٹس16 ارب 64کروڑروپے میں نیلام کئے گئے۔چیئرمین سی ڈی اے نے گندھارا سیٹیزن کلب کا دورہ کیا اور سرمایہ کاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی میں کثیر تعداد میں سرمایہ کاروں کی شرکت سی ڈی اے پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔سرمایہ کار اس شہر کو خوبصورت اور جدید بنانے کے لئے اپنی تجاویز سی ڈی اے کو دیں۔
اسلام آباد سے مزید