لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کوسننا چاہیے،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس راحیل کامران شیخ نےمخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے درخواست پر پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کو 9 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری نہ کرنے پر متعلقہ عدالتی افسر پر اظہار برہمی کیا،ہائیکورٹ آفس کے اہلکار نے غلطی تسلیم کر کے معافی کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ غلطی نہ ہو ، وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان نے جواب داخل کرا دیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہاں ہی عملدرآمد کیلئے رجوع کرنے کا لکھا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کو بھی سننا چاہیے۔