• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4افراد ڈوب گئے،ریسکیو آپریشن کے بعد2خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانہ کی حدود ہاکس بے سینڈ پٹ ہٹ نمبر 66منوڑہ روڈ پر پکنک پر آنے والے ایک ہی خاندان کے 2خواتین سمیت 4افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ،سمندر میں نہاتے ہوئے 4 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر پولیس اور لائف گارڈ رضاکاروں نے فوری طور پر ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا اور 20سالہ حافظہ امام ،19سال صبا امام اور 24سالہ معاذ امام کی لاشیں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا،تاہم 24سالہ مصطفیٰ آفتاب کی تلاش جاری ہے،ڈوبنے والے چاروں افراد کراچی کے علاقے دستگیر کے رہائشی تھے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید