• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی، چوری اور لڑائی جھگڑوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، ملزمان سے 20لیٹر اور 600گرام چرس برآمد کرلی گئی، پاک گیٹ پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،دہلی گیٹ پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،مختلف تھانوں کی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، لڑائی جھگڑوں کے الزام میں پولیس نے 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ چوری کے الزامات پر پولیس نے تین مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید