• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانا مشن ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

وہاڑی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ تو قیر کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات،انسداد ڈینگی،کلینک آن وہیلز، بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ریویمپنگ، حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانا مشن ہے، تمام ہسپتالوں کے میں خود باقاعدگی سے دورے کروں گی، ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں، کلینک آن وہیلز سروسز میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے،اس موقع پر محکمہ صحت کے تمام افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید