• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ کا ڈاکہ، تین گاڑیاں، 31 موٹرسائیکل چوری، 3 چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،34موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں محمد فیصل کے فش فو ڈ سٹور سے 4نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 20لاکھ روپے اور 3 موبائل،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر بلال سے29ہزار روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ندیم خان کاموٹر سائیکل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شہزاد سلطان اور محمد عرفان سے گن پوائنٹ پر 2 موبائل اور ایک لاکھ 11ہزارروپے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ درگاہ طاہری کے قریب2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر رشید احمد کاموٹرسائیکل ، ڈھوک مستقیم میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ملک محمد فاروق سے 2موبائل اور 25سوروپے ، کوہسار کالونی میں2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ذیشان شبیر کا ایک پارسل بیگ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ غریب آباد میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سید محسن شاہ کے پٹرول پمپ سے گن پوائنٹ پر 47ہزار890روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرتنویر اقبال سےموٹرسائیکل ، موبائل اور 17سو روپے،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر حمزہ محمود ڈیلیوری بوائے سے کمپنی کی کیش ایک لاکھ 2 ہزار 6 سو 69 روپے، موبائل اور ذاتی رقم 7ہزار روپے ، تھانہ سول لائنز کے علاقہ مریڑ چوک میں 2نامعلوم ملزمان محمد یوسف سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور ساڑھے چھ ہزار روپے ، تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ ماڈل ٹاؤن فیز2میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد شہروز کی ٹیلرنگ شاپ سے 60 ہزار روپے اورکپڑے کا تھان مالیتی 70 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔رحمان آباد میں ابیشا سدھیر کی سائیکل مالیتی 20ہزار روپے ،پنڈورہ میں توصیف حسین کے کمرے سے 2 موبائل،صادق آباد میں زاہد ریاض کے کمرے سے 70ہزارروپے ، استری، سپیکر اور موبائل ،آفندی کالونی میں موبائل کمپنی کے دفتر سے 50ہزارروپے ، 500سمز سٹاک،4 ڈوائسز ،مری روڈ پر نیشنل بنک سٹی برانچ کا جنریٹر مالیتی 50ہزارروپے ،مری روڈ پر رکشہ میں سوارمحمد ادریس کی جیب سے ڈالر، پاؤنڈ، دینار کل مالیتی 3لاکھ65ہزار680روپے،صادق آباد میں ثمن عباس کے گھر سے لیپ ٹاپ،موبائل اور2لاکھ 27ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید