کوئٹہ (آن لائن) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہاہے کہ آج فلسطین سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں سامراجی اور استحصالی قوتیں اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور مفادات کے حصول کے لئے مظلوم اقوام کے تشخص اور وجود کو پامال کر کے ان کی نسل کشی کر رہی ہے ان حالات میں ڈٹ کرمقابلہ کرنے والوں کوخراج تحسین اور شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام حریت پسند رہنما ئوںشہید اسماعیل ہانیہ اور شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، کیپٹن محمد علی آزاد اور مبارک ہزارہ بھی موجود تھے۔