• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی علی رضا شہید کی ٹارگٹ کلنگ، مبینہ ملوث کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی سندھ نے مبینہ طور پرڈی ایس پی علی رضا شہید کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ٹارگیٹڈ آپریشن میں ہلاک کردیا ،سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک کلاشنکوف ،2 پستول ،3 ہینڈ گرنیڈ،خود کش جیکٹ بنانے والا سامان،ٹارگٹ کلنگ لسٹ اور تحریک طالبان پاکستان کا جاری کردہ لیٹر برآمد ہوا جس کے مطابق لشکر جھنگوی کے اس گروپ نے حال ہی میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا ہےکہ ہمیں انٹیلیجنس ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہید علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوئی سے ہے اور لشکر جھنگوئی کراچی کا نیا امیر حافظ قاسم رشید اور اسکا ساتھی عثمان قریشی براہ راست ملوث ہیں جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ ضلع وسطی کے صدر سید احمد حسن اور دیگر نے سہولت کاری کرتے ہوئے ریکی اور اسلحہ فراہم کیا تھا،29ستمبر کو ڈی ایس پی شہید علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے ریکی کرنے میں ملوث 2 دہشت گرد نعیم اور حمزہ کو ملتان سے واپسی پر کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا جن سے دوران تفتیش لشکر جھنگوئی کراچی کے امیر حافظ قاسم اور عثمان قریشی کے خفیہ ٹھکانوں کا سراغ ملا اور خفیہ ٹھکانوں کی نگرانی کی جارہی تھی،ہفتہ کو اتوار کی درمیانی شب مذکورہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار ا گیا اس دوران پولیس سے سخت ،مقابے میں دو دہشت گر د ہلاک ہوئے جن کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعہ حافظ قاسم رشید اور عثمان قریشی کے ناموں سے ہوئی ہے، ریکارڈ کے مطابق ہلاک دہشت گردامیر لشکر جھنگو ی حافظ قاسم رشید 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا جو 35 سے زیادہ قتل ،اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا،ہلاک دہشت گرد قاسم رشید نے حال ہی میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کیا تھا جس کی تصدیق کے لئے تحریک طالبان نے اپنے پلیٹ فارم سے بیان بھی جاری کیا تھا ،گرفتار ملزمان اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ تجزیہ کے لئے فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے،ڈی ایس پی علی رضا کو ٹارگٹ کرنے کی پلاننگ وقوعہ سے کئی روز قبل جیل میں کی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید