• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامراج کا مقصد علاقے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنا ہے، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ جمعہ انتہائی اہمیت کا حامل، اعلیٰ معیار،حکیمانہ رہبری و رہنمائی اورشجاعت کا بہترین نمونہ ہے اگر رہبر معظم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن پر قابو پاسکتے ہیں، سامراج کا مقصد علاقے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنا ہےرہبر معظم نے آشکار کیا ہے کہ دشمن کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات پید اکئے جائیں اور اس پالیسی کو مسلم ممالک میں مختلف طریقوں سے اپنایا گیا ہے، دراصل دشمن کی پالیسی ہی تفرقہ انگیزی ہے دشمن الگ الگ حملے کرتے ہیں لیکن حکم سب کو ایک ہی جگہ سے آتا ہے، اگر قرآن کریم کے مطابق مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو انہیں اللہ کی بے پناہ طاقت،رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ سامراج کا مقصد بڑا واضح ہے جس کی نشاندہی رہبر معظم نے کی ہےکہ سامراج نے صہیونی حکومت کے تحفظ کی گارنٹی لی ہے جو دراصل اس علاقے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنے کی سازش ہے۔ سامراج کا یہ خواب چکنا چور ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید