• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑا اور فلیٹ پر ناجائز قبضہ، وکیل کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شراب کے نشے میں لڑائی جھگڑا اور فلیٹ پر ناجائز قبضہ کرنے والے وکیل عمران علی ڈنگر کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق مقامی بلڈنگ کے رہائشیوں نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران علی ڈنگر روزانہ نشے میں دھت ہوکر بلڈنگ کے رہائشیوں سے جھگڑا فساد کرتا ہےاور سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، بلڈنگ کی ایک رھائشی خاتون نے پولیس کو بیان میں بتایا کی عمران علی ڈنگر نے اس کے فلیٹ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف درخواست مقامی عدالت میں زیر سماعت ھے، عمران علی اور بیوی آئے روز اسے زدوکوب کرتے ہیں اور کرایہ مانگنے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے میاں بیوی کے خلاف درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگر قابل دست اندازی قانون بنتا ہو تو مقدمہ درج کیا جائے، تھانہ پریڈی صدر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کئے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید