• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفورا ٹاؤن کونسل کا پانچواں اجلاس گرین بیلٹس اور چوراہوں کی خوبصورتی کے حوالے سے قرارداد منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چئیرمین صفورا ٹاؤن کلیم اللہ راشد خاصخیلی کی صدارت میں ٹائون کونسل کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا،جلاس میں دوسرے اجلاس کی ر وئداد کی توثیق،گرین بیلٹس اور چوراہوں کی خوبصورتی کیلئے ترقیاتی کاموں سمیت چئیرمین کی عمرہ کے حوالے سے چھٹیوں کی اطلاع کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئ جبکہ اراکین کونسل کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے ترقیاتی اسکیمیں طلب کر لی گئں جس کا جائزہ لینے کے بعد یوسیز میں ٹائون ودیگر اداروں کی مدد سے ترقیاتی کام سر انجام دئیے جائیں گے ، فیصلہ کیا گیا کہ اراکین کونسل کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ کرکے اسے کونسل میں پیش کرینگے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید