• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اورکمسن بچی زخمی، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی فائر بریگیڈ آفس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 30سالہ فیضان ولد خورشید موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ 24سالہ افشاں اور بیٹی 3 سالہ ابیہا زخمی ہوگئی ، کورنگی سنگر چارنگی دارالعلوم کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، شناخت نہیں ہوسکی،قائد آباد مرغی خانہ ناز السید سینٹر کے قریب تیز رفتار منی بس کی چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا، شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے لاشوں کو سرد خانہ منتقل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید