• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ سائٹ اے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبنیہ طور پرپولیس اہلکار کو زخمی کرنے میں ملوث ملزمان زخمی وہاب حنیف اور واصف محمد علی کومقابلے کے بعد گرفتار کرلیا،تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان ساجد عبد الحمید ,شہروز مظفر اور گلزار فیروز کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل ، اسلحہ ،موبائل فونز برآمد کرلی ،کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ مومن آباد پولیس نے مفرور و مطلوب ملزم بلال عرف لمبا اور ملزمہ مسماۃ سونی کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے 4 اکتوبر کو مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ کے قریب منشیات کی روک تھام کے دوران پولیس پر حملہ کیا تھا، تھانہ سائٹ اے پولیس نے D1 بس اسٹاپ کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ کے ساتھ مقابلے کے بعد 3 ملزمان شاہد اللہ، فدا محمد اور جمال الدین کو گرفتار کرکے دو غیرقانونی پستول، چھینے گئیں 2 موٹرسائیکل، پرس، موبائل فونز، کیش و ATM کارڈز برآمد کرلئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید