• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہل حدیث کی میزبانی میں قومی فلسطین کانفرنس آج ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث کی میزبانی میں ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کی فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا ایک سال مکمل ہونے پر شاہراہ قائدین پر پیر شام پانچ بجے قومی فلسطین کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،منتظمہ کمیٹی کے اراکین مولانا یوسف قصوری،قاری محمد عثمان،مولانا طلحٰہ رحمانی،مزمل صدیقی، عامر نجیب،مولانا ابراہیم طارق،مفتی عتیق الرحمن ٰکشمیری، مولانا محمد شکیل، مفتی ابو محمد ودیگر نے پریس بریفنگ میں انتظامات کے حوالہ سے بتایا کہ شاہراہ قائدین میں اللہ والی چورنگی پر اسٹیج بنایا گیا ہے،جبکہ تین استقبالیہ کمیٹیاں مختلف مقامات پر مصروف عمل ہونگی اور شرکاء و مہما نوں کی رہنمائی کرینگی ،منتظمہ کمیٹی نے شہر بھر سے آنے والے جلوسوں کیلئے جو روٹ میپ تیار کیا ہے اس کے مطابق کراچی وسطی،شرقی،جنوبی، غربی،کیماڑی اضلاع سے آنے والے،نورس چورنگی،عیدگاہ ناظم آباد،لسبیلہ،گرومندر، مزار قائد،کشمیر روڈ سے ہوتے ہوئے خداداد کالونی کی طرف سے پنڈال میں آئیں گےجبکہ کورنگی و ملیر،شاہ فیصل،لانڈھی کی جانب سے آنے والے شرکاء شارع فیصل میں کارساز روڈ سے اسٹیڈیم و آغاخان ہسپتال والے روڈ سے کشمیر روڈ اور خالد بن ولید کا روڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔بسوں اور بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے خالد بن ولید روڈ اور موٹر سائیکل والوں کیلئے نورانی کباب کے ساتھ متصل سروس روڈ پر پارکنگ کی ترتیب بنائی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید