• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی اکبر شاہ گوٹھ میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے، حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری تھانہ کی حدود علی اکبر شاہ گوٹھ میں پولیس نے رات گئے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران علاقہ سے پولیس کو سخت مزاحمت کا سامان کرنا پڑا،چھاپہ کے دوران پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل اکرام ،کانسٹیبل شاہد ،کانسٹیبل خالد اور کانسٹیبل اسمٰعیل زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدری فہد الحسن نے بتایا ہےکہ پولیس کو مطلوب ملزم سدیش صدیق کی علی اکبر شاہ گوٹھ میں موجودگی کی اطلاع پر اسے گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کی گئی تھی جس پر اسکے رشتہ داروں نے پولیس پر دھاوا بول دیا،سدیش پر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں جبکہ اس نے حال ہی میں اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کا موبائل چوری کیا تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید