• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس آف لارڈز لندن کی قیادت میں وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ہاؤس آف لارڈز، لندن کی قیادت میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی،وفد میں رچرڈ گروس (ڈین کوئین میری، یونیورسٹی آف لندن) پروفیسر وینڈی تھامسن CBE وائس چانسلر یونیورسٹی آف لندن،، ڈاکٹر ٹونی ڈیگازون ریجنل منیجر برائے سٹی اینڈ گلڈز اور پیٹ ٹیلر چیف آپریٹنگ آفیسر یونیورسٹی آف گرین وچ شامل تھے،اسپیکر سید اویس قادر شاہ، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری محمد عباس بلوچ کے ہمراہ سندھ کے طلباء کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے کے مقصد سےاسٹوڈینٹ ایکسچینج پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا، لارڈ پال بوٹینگ نے اسپیکر کی تعلیمی شعبے اور نوجوانوں کی ترقی میں دلچسپی اور عزم کی تعریف کی ، ملاقات کا مقصد سندھ میں پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو جدید نصاب اور ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید بنانا بھی شامل تھا،وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے مستقبل کے اقدامات کے لیے اپنی وزارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔اسپیکر نے وفد کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرایا اور روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید