اسلام آباد ( پی پی آئی)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں آئندہ چند برسوں میں ایشیائی اور یورپی ممالک کی جانب سے 27 ؍ ارب ڈالر سے زائدکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ایشیائی اور یورپی ممالک کی جانب سے اس سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد اہم شعبوں کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سعودی عرب 5 ؍ ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات اور کویت 10, 10 ؍ ارب ڈالر اور آذربائیجان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں پاکستان اور سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جن میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریبا 10 ارب ڈالر، گوادر پورٹ پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے 1 ارب ڈالر اور 5 ارب ڈالر کی تجارتی سرمایہ کاری شامل ہے۔