• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت، پیپر لیک کیس میں کامیاب امیدواروں کا اسٹیٹس بحال

اسلام آباد(رپورٹ:رانامسعود حسین)وفاقی آئینی عدالت نے پیپرلیک کیس میں کامیاب امیدواروں کا اسٹیٹس بحال کر نے کا حکم دیا،عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورپی پی ایس سی کا موقف مسترد کرتے ہوئے یہ آبزرویشن دی کہ بروئے قانون اپیل گزار، ملازمین کو برطرفی سے قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملا،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حکومت پنجاب کےبرطرف 123 افسران کی اپیلوں کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی پی ایس سی کی جانب سے آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرانہیں نوکریوں پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید