کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی سابق خاتون افسر مہرین عزیز خان کو ہراساں کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے سابق سربراہ مونس علوی کے خلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ بدھ کو ہائی کورٹ میں سابق افسر مہرین عزیز خان کی گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔