کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہوا بازی کے تحفظ اور مواصلاتی نظام بہتر بنانے کے لئے دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا کے اچانک رخ اور رفتار میں تبدیلی کی نشاندہی کے لئے نیا الرٹ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ مذکورہ نظام 25کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے ونڈ شیئر الرٹ سسٹم چھ ماہ میں نصب کر دیا جائے گا۔