اسلام آباد( نیوز رپورٹر) حوثی حملے ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کا 16اکتوبر کو یومِ مذمت و یکجہتی منانے کا اعلان ، پاکستان علماء کونسل 21اکتوبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی ۔ طاہر اشرفی کی پریس کا نفرنس ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل، پاکستان علماء کونسل، متحدہ جمعیت اہلِ حدیث، متحدہ علماء کونسل، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، وفاق المدارس والجامعات الدینیہ پاکستان، اتحاد المدارس پاکستان، جمعیت علماء اسلام اور دیگر مختلف مذہبی و سیاسی تنظیموں کے قائدین نے مکہ المکرمہ، مدینہ المنورہ، عمرہ زائرین، سعودی شہریوں، ہوائی اڈوں اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اسلام، انسانیت، بین الاقوامی قوانین اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ اخلاقی اقدار کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔یہ اعلان پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکریٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، مذہبی رہنماؤں، جید مفتیانِ کرام اور سیاسی شخصیات مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابوبکر حمید صابری، مولانا عبد الہادی، مولانا ذوالفقار احمد، مولانا سعد ہزاروی، مولانا زاہد منصور، مولانا اسلم صدیقی، مفتی عمر فاروق، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا عبد المتین، مفتی مبشر نظامی, محمد نائب خان سبحانی اور مولانا بلال احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔