لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے جو لوگ انقلاب لانے کے لئے نکلے تھے جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ میں پنجاب کے عوام کو سلام پیش کرتی ہوں جس نے تحریک فساد کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی۔ شرپسندوں کے پتھراؤ سے ایک سینئر پولیس اہلکار شہید ہوا ہے اور درجنوں زخمی ہیں۔