راولپنڈی (نمائندہ جنگ/ نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے 14رہنماؤں اور105کارکنوں کیخلاف راولپنڈی کے 2تھانوں میں ریاست کیخلاف بغاوت، انسداددہشتگردی ایکٹ ،نقصان عامہ پر مائل کرنے کے بیانات دینے ،اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ،ایک مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے ،تھانہ ٹیکسلامیں تعزیرات پاکستان کی 16دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ،ایف آئی آر کے مطابق PTI کارکن جتھوں کی صورت میں نکلے ، فائرنگ کی ،پٹرول بم پھینکے ،5پولیس اہلکار زخمی ، ایک کو اغواء کر لیا۔