• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بہنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(جنگ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علیمہ خان،عظمیٰ خان سمیت 105ورکرز کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105ورکرز کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید