• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سیاسی و مذہبی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، اساتذہ، وکلاء، علماء کرام، طلباء سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، ملتان کے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی پروگرام میں شریک ہو کر مسئلہ تحفظ ختم نبوت اور مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا، مرکزی مسلم لیگ کی کانفرنس سے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ طلحہ سعید ، چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ کونسل قاری محمد یعقوب شیخ،گدی نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین کوریجہ، مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ عبدالرؤف ،امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان ضیاء اللہ شاہ بخاری، مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب حافظ عمران لیاقت بھٹی ،مولانا منظور احمد، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ملتان حافظ ابوالحسن،ممعروف عالم دین مفتی عبدالطیف، سیف اللہ اعظم، احمد سعید ملتانی، مولانا عبدالمنان، عبدالحلیم خان بادوزئی و دیگر نے خطابات کیے،اس موقع پر ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس میں موجود قائدین نے مشترکہ طور پر اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے یکجان ہے،مریکہ اور انڈیا کی ایما پہ پابند سلاسل کیے گئے محبت وطن لوگوں سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وطن عزیز کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈہ جاری ہے، نظریاتی سرحدوں کا دفاع کریں گے، الحاد، نظریاتی جنگ کے خلاف سیرۃ النبی کی رہنمائی میں قوم کا شعور بیدار کریں گے سسٹم میں موجود قادیانیت نوازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے۔ اس قانون کیساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے. امت مسلمہ اس ایشو پر جسد واحد ہے اور ہم ہمیشہ ختم نبوت کا دفاع کریں گے اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ملتان سے مزید